سورة الشورى - آیت 9
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے مددگار (٦) بنا لئے ہیں، پس وہ جان لیں کہ اللہ ہی (حقیقی) مددگارہے، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) مشرکین کے رویہ پر حیرت و استعجاب کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے کیسے اس بات کو گوارہ کرلیا کہ اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا ولی و کار ساز مان لیں، اللہ کے سوا کوئی بھی حقیقی کار ساز نہیں ہے، وہ تو وہ ہے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے، اس کے سوا کون اس کی قدرت رکھتا ہے اور وہ تو ہر چیز پر قادر ہے اور اس کے سوا کوئی کسی چیز پر قادر نہیں ہے، اس لئے اس کے سوا غیروں کو کار ساز ماننا ظلم عظیم ہے اور نہایت ہی حیرت و استعجاب کا باعث ہے۔