سورة فصلت - آیت 35

وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور یہ صفت صرف ان لوگوں میں پیدا ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں، اور یہ صفت صرف بڑے نصیب والے کو حاصل ہوتی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (35) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ شریف خصلت اور عظیم فضیلت تو انہیں نصیب ہوتی ہے جو درود و الم کے گھونٹ خاموشی کے ساتھ پی جاتے ہیں اور اپنے رب کی طاعت و بندگی پر صبر کے ساتھ قائم رہتے ہیں۔ یہ رتبہ بلند تو اسے ملتا ہے جو اللہ کے نزدیک بڑا ہی سعادت مند ہوت ہے، اس کے اندر خیر کی صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہیں، عقل سلیم اور خلق عظیم کا مالک ہوتا ہے اور سب سے اول و آخر اپنے رب سے ثواب کی امید لگائے زندگی گذارتا ہے۔