سورة فصلت - آیت 20

حَتَّىٰ إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آجائیں گے تو ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے ان کے برے کرتوتوں کی گواہی دیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس وقت اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے ان کے جرائم کی گواہی دیں گے، جس اللہ نے ان کی زبانوں کو دنیا میں قوت گویائی دی تھی، وہی اس دن ان کے جسموں کے دیگر اعضاء کو قوت گویائی دے گا اور وہ ان مجرمین کا ایک جرم بیان کریں گے اور جس کفر و شرک کا اعتراف کرنے سے ان کی زبانیں خاموش تھیں، ان کی گواہی دیں گے۔