سورة فصلت - آیت 3

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ ایک ایسی کتاب (٣) ہے جس کی آیتیں واضح کردی گئی ہیں، جو عربی قرآن ہے، ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس کی آیتیں الفاظ و معانی کے اعتبار سے واضح اور صریح ہیں، ان میں کوئی غموض اور الجھاؤ نہیں ہے اور ان میں تمام چیزوں کی ایسی تفصیلات ہیں جو دنیا کی کسی دوسری کتاب میں موجود نہیں ہیں۔ (فتح البیان) قتادہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیتوں میں حلال و حرام اور طاعت و نافرمانی کی تمام تفصیلات بیان کردی گئی ہیں حسن بصری کے نزدیک وعدہ و وعید کی اور سفیان ثوری کے نزدیک جزا و سزا کی تفصیلات بیان کردی گئی ہیں۔ شوکانی کہتے ہیں : کوئی مانع نہیں کہ یہ تمام باتیں مراد لی جائیں۔ اور یہ آیتیں اس قرآن کریم کی ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے عربی زبان میں اہل علم اور اہل نظر عربوں کے لئے نازل کیا ہے، تاکہ اسے بغیر ترجمہ کے سمجھیں اور ایمان لے آئیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے جسے اس نے بذریعہ وحی اپنے رسول محمد (ﷺ) پر نازل فرمایا ہے۔