سورة غافر - آیت 84

فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا، تو کہنے لگے، ہم ایک اللہ پر ایمان لے آئے، اور ان جھوٹے معبودوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں اللہ کا شریک بناتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جب عذاب الٰہی نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور بچ نکلنے کی کوئی صورت باقی نہیں رہی، تو اپنی توبہ کا اعلان کرنے لگے، اور کہنے لگے کہ ہم ایک اللہ پر ایمان لے آئے اور ان تمام طاغوتی طاقتوں کا انکار کرتے ہیں جنہیں ہم اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے، لیکن وہ توبہ ان کے کام نہ آئی اور وہ ایمان انہیں اللہ کے عذاب سے بچا نہ سکا، جیسا کہ فرعون کے ساتھ ہوا کہ جب اس نے موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تو پکار اٹھا کہ میں ایمان لے آیا کہ اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جس پر بنی اسرائیل کے لوگ ایمان لے آئے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ قبول نہیں کی اور کہا کہ اب کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ تم اب تک نافرمان رہے ہو اور زمین میں فساد پھیلاتے رہے ہو۔