سورة غافر - آیت 81
وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، تو تم اللہ کی کن کن آیتوں کا انکار کرو گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
یہ سب اللہ کی نوع بہ نوع نشانیاں ہیں جو اس کے کمال قدرت اور بندوں کے لئے اس کی عظیم رحمت پر دلالت کرتی ہیں۔