سورة غافر - آیت 72
فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ کھولتے ہوئے پانی میں، پھر آگ میں جلائے جائیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور انہیں شدید ترین کھولتے ہوئے پانی میں گھسیٹا جائے گا اور ان کے جسموں میں آگ لگا دی جائے گی جیسے لکڑی میں آگ لگا دی جاتی ہے