سورة غافر - آیت 62
ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہی اللہ جو تمہارا رب (٣٥) ہے ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پس تم کدھر بہکے جا رہے ہو
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(35) اللہ تعالیٰ نے اپنا مزید تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ جس اللہ نے رات اور دن بنائے ہیں وہی تمہارا رب ہے، وہی ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر تم کیسے اسے چھوڑ کر اور اس سے منہ موڑ کر، بتوں کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہو اور ان کی عبادت کرتے ہو۔