سورة غافر - آیت 57

لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق (٣٠) انسانوں کی تخلیق سے زیادہ بڑی بات ہے، لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30) بعث بعد الموت کا انکار کرنے والوں کی تردید کی جا رہی ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا، انسانوں کو پہلی بار اور دوبارہ پیدا کرنے سے زیادہ بڑی بات ہے۔ تو جب اللہ نے آسمانوں اور زمین کو بغیر سابق نمونہ اور بغیر موجود مادہ کے پیدا کیا، وہ یقیناً انسانوں کو دوسری بار پیدا کرنے پر قادر ہے۔ لیکن اکثر لوگ اس دلیل پر دھیان نہیں دیتے ہیں، جیسے بہت سے کفار عرب جو مانتے تھے کہ آسمانوں اور زمین کو اللہ نے پیدا کیا ہے اور انسانوں کو دوبارہ پیدا کئے جانے کے انکار کرتے تھے۔