سورة غافر - آیت 52

يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس دن ظالموں کی معذرت انہیں فائدہ نہیں پہنچائے گی، اور ان پر پھٹکار برسے گی، اور ان کا ٹھکانا برا ہوگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ وہ دن ہوگا جب ظالم مشرکوں کی کوئی معذرت ان کے کام نہیں آئے گی۔ ابن جریر لکھتے ہیں کہ اس دن اہل شرک کو ان کی معذرت کام نہیں دے گی، اس لئے کہ ان کے پاس عذر لنگ کے سوا کچھ بھی نہ ہوگا، دنیا میں تو اللہ تعالیٰ نے انہیں خوب موقع دیا تھا، ان کے سامنے دلیل و حجت کا انبار لگا دیا تھا، اس لئے آخرت میں ان کے پاس سوائے کذب بیانی کے کچھ بھی نہ ہوگا جیسے کہیں گے : ﴿وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ﴾” ہم اپنے رب کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم شرک نہیں کرتے تھے۔“ چنانچہ وہاں ان کے لئے اللہ کی رحمت سے دوری اور بدترین عذاب کے سوا کچھ بھی نہ ہوگا۔