سورة آل عمران - آیت 127
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ اہل کفر کی ایک جماعت کا صفایا کردے یا انہیں شکست دے، تاکہ نامراد واپس ہوں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس کے بعد آیت میں اللہ نے فرمایا کہ اللہ چاہتا ہے کہ کفار قتل و بند کی سزا بھگتیں، یا شکست کے بعد ذلت و رسوائی اٹھائیں۔