سورة غافر - آیت 33

يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے، لیکن تمہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مرد مومن نے کہا : میں تمہارے بارے میں اس دن سے ڈرتا ہوں جس دن تم حساب کے بعد از خود میدان محشر سے جہنم کی طرف بھاگ رہے ہو گے اس دن تمہیں عذاب الٰہی سے کوئی نہیں بچا سکے گا اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کون ہدایت دے سکتا ہے؟