سورة غافر - آیت 19
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ آنکھوں کی خیانت (١١) اور ان باتوں کو جانتا ہے جنہیں سینے چھپائے ہوتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس کا علم تمام چیزوں کو محیط ہے، کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ہے، وہ آنکھوں کی خیانتوں اور دلوں کے بھیدوں کو جانتا ہے، تاکہ لوگ اس کی نافرمانی سے ڈریں، اور تقویٰ اور عمل صالح کی راہ اختیار کریں۔ ” خیانت نظر“ کی تشریح ابن عباس (رض) نے یہ کی ہے کہ آدمی کسی کے گھر میں جائے، وہاں کوئی خوبصورت عورت ہو جسے لوگوں سے نظر بچا کر دیکھنے کی کوشش کرے اور جب لوگوں کو اپنی طرف متوجہ پائے، تو نظر نیچی کرلے، لیکن اللہ نے اس کے دل کا حال جان لیا، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہ اس عورت کی شرمگاہ کو بھی دیکھ لیتا !!