الْيَوْمَ تُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۚ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
آج ہر نفس کو اس کے کئے کا بدلہ دیا جائے گا، آج کوئی ظلم نہیں ہوگا، بے شک اللہ بڑی تیزی کے ساتھ حساب لینے والا ہے
جس دن ہر شخص کو عدل الٰہی کے مطابق اس کے کئے کا بدلہ چکا دیا جائے گا، اس دن کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ صحیح مسلم میں ابو ذرغفاری (رض) سے حدیث قدسی مروی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اس دن کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ صحیح مسلم میں ابو ذر غفاری (رض) سے حدیث قدسی مروی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے میرے بندو ! میں نے اپنے آپ پر ظلم حرام کردیا ہے اور اسے تمہارے درمیان بھی حرام کردیا ہے اس لئے ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ بڑا تیز حساب لینے والا ہے۔ سورۃ لقمان آیت (28) میں آیا ہے : ﴿ مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ﴾ ” تم سب کی پیدائش اور مرنے کے بعد جلانا ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کا“