سورة غافر - آیت 14
فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس تم لوگ اللہ کو اس کے لئے بندگی کو خالص کرکے پکارو (٩) چاہے کفار برا مانیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9) اہل ایمان کو خطاب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم اپنی راہ پر چلتے رہو، اور کافروں کے غیظ و غضب کے علی الرغم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو،