سورة غافر - آیت 3
غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
گناہوں کو معاف کرنے والا، توبہ قبول کرنے والے، سخت سزا دینے والا، فضل و کرم کرنے والا ہے، اس کے سوائی کوئی معبود نہیں، سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
وہ مغفرت چاہنے والوں کے گناہ معاف کردیتا ہے، توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرتا ہے، نافرمانوں اور کافروں کو سخت ترین سزا دینے پر قادر ہے، اور مخلوقات پر خوب انعام و احسان کرنے والا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، روز قیامت سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔