سورة الزمر - آیت 70
وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہر جان کو اس کے کئے کا پورا بدلہ چکایا جائے گا، اور اللہ ان کے اعمال سے خوب واقف ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور چونکہ اللہ تعالیٰ بندوں کے اعمال کو ان سے زیادہ جانتا ہے اس لئے حساب میں کوئی ظلم و زیادتی نہیں ہوگی اور نہ اس میں کسی خطا غلطی یا بھول چوک کا امکان ہوگا۔