سورة الزمر - آیت 60

وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور آپ قیامت کے دن دیکھیں گے کہ جن لوگوں نے (دنیا میں) اللہ پر افتراپردازی (٣٧) کی تھی، ان کے چہرے سیاہ ہوں گے، کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کے لئے ٹھکانا نہیں ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

37 -جو مجرمین دنیا میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں افترا پردازی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کے شرکاء ہیں، اس کی بیوی ہے اور اس کی اولاد ہے، روز محشر جب عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور اللہ ان کی ان افتر اپردازیوں پر شدید غضبناک ہو گا، تو رعب و دہشت کی شدت سے ان کے چہرے سیاہ ہوجائیں گے اور آج جو لوگ تکبر کی وجہ سے ایمان اور عمل صالح کی راہ اختیار نہیں کرتے ہیں، اس دن ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا