سورة الزمر - آیت 58

أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یا جب عذاب کو (اپنی آنکھوں سے) دیکھ لے، تو کہنے لگے، کاش ! مجھے دنیا میں لوٹا دیا جاتا تو میں بھی نیک لوگوں میں سے بن جاتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یا جب عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو کہیں گے، اے کاش ! مجھے دنیا میں لوٹا دیا جاتا تو میں بھی ان مومنوں جیسا بن جاتا جنہوں نے ایمان اور عمل صالح کی زندگی اختیار کی اور آج کے دن اپنے رب کے حضور سرخرو ہوئے۔