سورة الزمر - آیت 55
وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور تم سب اس بہترین کلام کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی جانب سے تم پر نازل کیا گیا ہے، قبل اس کے کہ عذاب الٰہی تمہیں اچانک آلے، اور تمہیں اس کا احساس بھی نہ ہو سکے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اسی کی طاعت و بندگی میں لگے رہیں اور اس دن کے عذاب سے ڈرتے رہیں جس دن ان کا اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہوگا اور قرآن کریم میں وارد احکام کی اتباع کریں، اللہ نے اس میں جن چیزوں کو حلال قرار دیا ہے انہیں حلال سمجھیں اور جنہیں حرام قرار دیا ہے انہیں حرام سمجھیں قبل اس کے کہ عذاب الٰہی انہیں اچانک اپنے گھیرے میں لے لے اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو