سورة الزمر - آیت 43
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ شُفَعَاءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا لَا يَمْلِكُونَ شَيْئًا وَلَا يَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا لوگوں نے اللہ کے سوا کو سفارشی (٢٨) بنا رکھا ہے، آپ کہہ دیجیے، اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں ہیں، اور نہ عقل رکھتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
28 -مشرکین کو ان نشانیوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور توحید باری تعالیٰ سے برگشتہ ہو کر بتوں کو اللہ کی جناب میں اپنا سفارشی بنا لیا، اللہ تعالیٰ نے ان سے اپنے نبی کی زبانی فرمایا کہ کیا یہ بت تمہارے سفارشی ہوں گے اگرچہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس عقل ہے؟ ! کیونکہ وہ تو مٹی اور پتھر کے بنے بت ہیں،