سورة الزمر - آیت 14
قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے، میں تو اپنی بندگی کو اللہ کے لئے خالص کرکے صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مجھے یہ بات بھی بتا دینے کا حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اللہ کی ہی عبادت کرتا ہوں، میری عبادت میں شرک کا شائبہ تک نہیں ہوتا