سورة ص - آیت 87

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ قرآن تو سارے جہان کے لئے صرف عبرت و نصیحت ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور جو کچھ میں تمہیں سناتا ہوں وہ واقعی اللہ کی وحی ہے، میں اسے خود نہیں گھڑتا ہوں، اور یہ بات تو تمہیں میرے بارے میں پہلے سے معلوم ہے کہ میں بچپن سے جھوٹ نہیں بولتا ہوں، اور اپنے لئے کسی ایسی صفت کا دعویٰ نہیں کرتا جو میرے اندر من جانب اللہ نہیں۔ اس لئے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چالیس سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر بیٹھوں اور اپنی طرف سے ایک کلام گھڑ کر تمہیں سناؤں اور کہوں کہ یہ اللہ کا کلام ہے۔ یہ تو واقعی اللہ کا کلام ہے جسے اس نے دنیا والوں کی عبرت و نصیحت کے لئے نازل کیا ہے