سورة ص - آیت 79

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ابلیس نے کہا، میرے رب ! مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ اٹھائے جائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابلیس نے جب دیکھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے راندہ درگاہ ہوگیا، تو آدم کے خلاف اس کے حقد و حسد کی آگ اور بھڑک اٹھی، اس نے اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن تک زندہ رہنے کی مہلت مانگی تاکہ آدم اور اس کی ذریت کو خوب گمراہ کرے