سورة ص - آیت 53
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان سے کہا جائے گا کہ) یہی وہ نعمتیں ہیں جن کا تم سے روز حساب ملنے کا وعدہ کیا جاتا تھا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (53) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب اہل تقویٰ جنت میں داخل ہوجائیں گے اور وہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے لگیں گے تو اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ نعمت قیامت کے دن حساب کے بعد ملے گی