سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے ان سے کہا) آپ اپنا پاؤں زمین پر مارئیے، یہ نہانے کے لئے ٹھنڈا پانی ہے، اور پینے کے لئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کی اور بذریعہ وحی ان سے کہا کہ آپ زمین پر اپنا پاؤں ماریئے، پانی کا ایک چشمہ نکل پڑے گا، اس پانی سے نہایئے اور اسے پیجیے، آپ کی بیماری دور ہوجائے گی، انہوں نے ایسا ہی کیا اور ان کی تکلیف بالکل ختم ہوگئی جیسے کوئی تکلیف تھی ہی نہیں