سورة ص - آیت 41
وَاذْكُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ ہمارے بندہ ایوب (٢٠) کو یاد کیجیے، جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور مصیبت پہنچائی ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(20) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ داؤد اور سلیمان کی طرح ہمارے بندے ایوب کے حالات کو بھی یاد کیجیے جنہیں ہم نے آزمائشوں میں ڈالا تو صبر سے کام لیا اور ایک حرف شکایت اپنی زبان پر نہ لائے اور نہ ہی ان کے دل میں شکویٰ کا گذر ہوا۔ آپ کسی بیماری اور شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے اور کئی سال تک اسی حال میں رہے، جب تکلیف بہت زیادہ بڑھ گئی تو اپنے رب سے دعا کی اور کہا اے میرے رب ! مجھے شیطان نے تکلیف اور عذاب الیم میں مبتلا کردیا ہے