وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ
اور ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو بے مقصد (١٤) نہیں پیدا کیا ہے، اہل کفر ایسا ہی خیال کرتے ہیں، پس کافروں کے لئے ہلاکت و بربادی یعنی جہنم کی آگ ہے
(14) اوپر کی آیتوں میں بعث بعد الموت اور حساب و جزا کی جو بات آئی ہے، اسی کی مزید تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی مخلوقات کو بے مقصد نہیں پیدا کیا ہے، بلکہ اس لئے پیدا کیا ہے تاکہ لوگ وحدانیت پر ایمان لائیں اور صرف ہماری عبادت کریں، لیکن کفار مکہ اور دیگر اہل کفر اس زعم باطل میں مبتلا ہیں کہ ان کی پیدائش میں کوئی حکمت و مصلحت نہیں ہے، یہ ان کی خام خیالی ہے اور ان کافروں کا ٹھکانا جہنم کی وہ وادی ہوگی جس کا نام ” ویل“ ہے۔