سورة ص - آیت 15
وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور یہ (کفار مکہ) صرف ایک چیخ کے منتظر (٧) ہیں، جس کے درمیان کوئی وقفہ نہیں ہوگا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(7) کفار قریش کے بارے میں کہاجا رہا ہے کہ انہیں اب صرف اس صور کا انتظار ہے جو قریب قیامت پھونکا جائے گا اور اس آواز کے ساتھ ہر جاندار ہلاک ہوجائے گا، صرف اللہ کی ذات باقی رہ جائے گی، یعنی عذاب جہنم اور ان کے درمیان صرف صور اسرافیل حائل ہے۔