سورة ص - آیت 10

أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یا آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان پائی جانے والی چیزیں ان کی ملکیت (٥) ہیں (تو پھر) سیڑھیاں لگا کر اوپر چڑھ جائیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا کفار قریش آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اگر ایسی بات ہے تو پھر منزل بہ منزل چڑھتے ہوئے ساتویں آسمان تک پہنچ جائیں اور نبی کریم (ﷺ) پر نزول وحی کو روک دیں۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس میں کفار قریش کی غایت درجہ کی تحقیر اور ان کی عاجزی و بے بسی کا بیان ہے۔