سورة ص - آیت 1

ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ص ٓ (١) اس قرآن کی قسم جو شرف و عظمت والا ہے (یا جس میں نصیحت ہے کہ محمد ساحر و کاذب نہیں ہیں)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1) ” ص“ حرف مقطع ہے، اللہ کو ہی معلوم ہے کہ اس سے مراد کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کریم کی قسم کھائی ہے جو تمام انسانوں کے لئے اپنے اندر بے شمار پندو نصیحت کی باتیں لئے ہوئے ہے اور بتایا ہے کہ معاملہ ایسا نہیں ہے، جیسا مشرکین سمجھتے ہیں کہ محمد جادوگر، شاعر اور جھوٹے ہیں،