سورة الصافات - آیت 179

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور انہیں دیکھتے رہیے، پس یہ جلد ہی اپنا انجام دیکھ لیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اگر اب نہ سمجھے تو جب اللہ کی نصرت و تائید فتح و کامرانی بن کر آپ کو حاصل ہوگی، تب خود ہی سب کچھ انہیں سمجھ میں آجائے گا۔