سورة الصافات - آیت 152
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کہ اللہ کی اولاد ہے، اور وہ بے شک جھوٹے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے۔ ولادت تو ان جسموں کا خاصہ ہے جو نقص و فساد کو قبول کرتے ہیں اور اللہ تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے، اس لئے ان کے جھوٹا ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔