سورة الصافات - آیت 140
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب وہ بھاگ کر بھری کشتی تک پہنچ گئے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب بندرگاہ پہنچے تو وہاں ایک کشتی کہیں روانہ ہونے کے لئے تیار تھی، اس پر سوار ہوگئے چونکہ اس کا وزن زیادہ تھا، اس لئے بیچ سمندر میں جا کر رک گئی ناخدا کی رائے ہوئی کہ کشتی کا وزن کم کرنا ضروری ہے ورنہ سارے لوگ ڈوب جائیں گے،