سورة الصافات - آیت 128
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سوائے ان چند بندگان نیک کے جنہوں نے ان کی ایمان کی دعوت کو قبول کرلیا تھا اور ان کی پیروی کی تھی، انہیں اللہ تعالیٰ نے جنت میں داخل کردیا۔