سورة الصافات - آیت 116
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ان کی مدد کی تو وہی لوگ غالب آئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
بایں طور کہ فرعون نے جب ایک بڑی فوج کے ساتھ ان کا پیچھا کیا، تو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو بچا لیا اور فرعون اور اس کی پوری فوج کو سمندر میں ڈبو دیا، موسیٰ و ہارون اور ان کی قوم پر ایک بڑا احسان یہ تھا کہ اب تک جو فرعونیوں کے ظلم کی چکی میں پیسے جا رہے تھے، انہیں اللہ تعالیٰ نے عزت و غلبہ دیا اور ظالم فرعونیوں کو سمندر کی نذر کردیا۔