سورة الصافات - آیت 111
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اسی لئے آیت (111) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابراہیم (علیہ السلام) ہمارے صادق الایمان بندوں میں سے تھے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ سے ایمان کی فضیلت و اہمیت ثابت ہوتی ہے، اس لئے ابراہیم جیسے عظیم نبی کی تعریف کے لئے ان کی اسی صفت کو بیان کیا گیا ہے۔