سورة الصافات - آیت 106

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک یہی کھلی آزمائش ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مفسرین لکھتے ہیں، آیت کریمہ (106) میں اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ خواب کی تعمیل میں ابراہیم (علیہ السلام) کا امتحان تھا تاکہ وہ اپنے عزیز ترین بیٹے کی قربانی دے کر اللہ سے اپنی غایت محبت اور انتہائے طاعت و بندگی کا ثبوت بہم پہنچائیں