سورة الصافات - آیت 99

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ابراہیم نے کہا، میں اپنے رب کی خاطر یہاں سے نکل جاتا (٢٤) ہوں، وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24) آگ سے نجات پانے کے بعد ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے وطن سے ہجرت کا فیصلہ کرلیا اور وہاں سے نکل کر شام کے علاقے حزان پہنچ گئے اور جاتے ہوئے اپنے رب سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ انہیں ان کے مقصد میں کامیاب کرے گا، اور انہیں ایمان و توحید پر ثابت قدم رکھے گا۔ رازی نے لکھا ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) کا یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ جس جگہ دشمنان اسلام کی کثرت ہوجائے وہاں سے ہجرت کر جانا واجب ہے۔