سورة الصافات - آیت 70
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو یہ انہی کے نقش قدم پر دوڑے جا رہے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ آیات (69، 70) میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ مشرکین مکہ نے بغیر غور و فکر اور محض اندھی تقلید کی بنیاد پر اپنے باپ دادوں کی پیروی میں تیزی کی۔ فخر الدین رازی لکھتے ہیں کہ اگر قرآن کریم میں اس ایک آیت کے سواذم تقلید میں کوئی دوسری آیت نہ ہوتی تو کبھی کافی ہوتی۔