سورة الصافات - آیت 56

قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کہے گا، اللہ کی قسم ! قریب تھا کہ تم مجھے ہلاک کر دیتے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور حیرت و دہشت کے ملے جلے جذبات سے متاثر ہو کر اس جہنمی کو پکارے گا اور اس سے کہے گا کہ اللہ کی قسم ! قریب تھا کہ تم مجھے بھی جہنم میں پہنچا دیتے