سورة الصافات - آیت 27
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان کے بعض بعض کی طرف رخ کرکے ایک دوسرے سے پوچھیں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ان متکبرین سے پوچھیں گے کہ تم لوگ دنیا میں ہمیں اپنی پیروی پر مجبور کرتے تھے، تو آج کیوں نہیں ہماری مدد کے لئے آگے بڑھتے ہو اور جہنم کا عذاب ہم سے ٹال دیتے ہو؟