سورة الصافات - آیت 22
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جمع کرو ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا تھا، اور ان کے ہمنواؤں کو، اور ان معبودوں کو جن کی یہ پرستش کرتے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہے گا کہ لے جاؤ ان ظالموں کو اور ان جیسے تمام مجرمین کو اور ان تمام جھوٹے معبودوں کو جن کی یہ لوگ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے اور ان سب کو جہنم کی راہ پر ڈال دو، جس پر چل کر اس کی کھائی میں گر جائیں۔