سورة الصافات - آیت 5

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ آسمانوں اور زمین کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے، اور دنیا کے ان تمام مقامات کا رب ہے جہاں سے آفتاب نکلتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہی آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے اور وہی مشرق و مغرب کا رب ہے آسمان اور زمین کا وجود اور جب سے دنیا قائم ہوئی ہے شمس و قمر کا مکمل نظم و نسق کے ساتھ چلتے رہنا اور اس میں ذرہ برابر فرق نہ آنا، اس بات کی واضح ترین دلیل ہے کہ ان کا پیدا کرنے والا موجود ہے، اور وہ ایک ہے جو مالک کل ہے اور وہی اپنی مرضی کے مطابق ان میں تصرف کرتا ہے، کسی دوسرے کا کوئی دخل نہیں ہے۔