سورة يس - آیت 52
قَالُوا يَا وَيْلَنَا مَن بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا ۜ ۗ هَٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہیں گے، اے ہماری بردباری ! ہمیں ہماری قبروں سے کس نے اٹھایا ہے، رحمن نے اسی کا تو وعدہ کیا تھا، اور رسولوں نے سچ کہا تھا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور جو لوگ دنیا میں قیامت اور بعث بعدالموت پر یقین نہیں رکھتے تھے جب اپنے آپ کو دوبارہ زندہ پائیں گے اور جس عذاب کی تکذیب کرتے تھے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو شدت ہول سے خبط الحواس ہوجائیں گے اور مارے دہشت کے کہیں گے کہ اے ہماری بدنصیبی ! ہمیں ہماری قبروں سے کس نے نکالا ہے کہ جہنم جیسا خطرناک اور ہیبت ناک عذاب ہماری آنکھوں کے سامنے ہے؟! تو ان سے مومنین یا فرشتے کہیں گے کہ یہ تو وہی دن ہے جس کا اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا اور جس کی خبر تمہیں اس کے سچے رسولوں نے دی تھی، اور جسے تم جھٹلاتے تھے۔