سورة يس - آیت 48
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور کفار مکہ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم لوگ سچے ہو تو بتاؤ کہ یہ وعدہ قیامت کب پورا ہوگا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور آیت 48 کے مطابق کفار قریش مسلمانوں کا مذاق اڑانے کے لئے یہ بھی کہا کرتے تھے کہ تم لوگ جو قیامت اور جنت و جہنم کی بات کیا کرتے ہو اور ہمیں دھمکیاں دیتے ہو تو وہ قیامت کب واقع ہوگی؟ یعنی یہ بات سرے سے غلط ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔