سورة يس - آیت 36

سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پاک ہے وہ ذات جس نے تمام جوڑے پیدا کئے ہیں، ایسی چیزوں کے جنہیں زمین پر اگاتی ہے، اور جو خود ان کے جنس کے ہیں، اور ان چیزوں کے بھی جنہیں وہ نہیں جانتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت 36 میں مذکورہ بالا مضمون کی مزید تاکید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اس عیب اور عاجزی سے اپنی پاکی بیان کی کہ وہ انسانوں کو دوبارہ پیدا نہیں کرسکتا، کیوں کہ وہ تو قادر مطلق ہے جس نے تمام نباتات اور انسان کو جوڑا جوڑا یعنی مذکر و مونث پیدا کیا ہے، اور آسمانوں اور زمین میں پائی جانے والی بہت سی دیگر اشیاء کو بھی جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے جن کی ہمیں خبر نہیں ہے۔