سورة يس - آیت 34

وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے زمین میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے، اور اس میں چشمے جاری کئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس میں کھجوروں اور انگوروں کے مختلف باغات پیدا کرتا ہے اور جو پانی زمین میں چلا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے اسے چشموں کی صورت میں دوبارہ زمین پر بہاتا ہے،