سورة يس - آیت 27
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ کس سبب سے میرے رب نے مجھے معاف کردیا ہے، اور مجھے معزز بندوں میں شامل کردیا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جب اس نے جنت اور اس کی نعمتوں کا مشاہدہ کیا تو کہا اے کاش ! میری قوم ایمان باللہ اور عقیدہ توحید کو سمجھ جاتی اور اسے اپنا لیتی جس کے سبب اللہ نے میرے تمام گناہوں کو معاف کردیا ہے اور مجھے جنت میں شہداء اور صالحین کا مقام دے کر معزز و مکرم بنایا ہے، تاکہ وہ بھی اسی راہ پر چل کر جنت میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیتے۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ اس مرد مومن نے اپنی قوم کے لئے زندگی میں اخلاص و محبت کا ثبوت دیا کہ انہیں رسولوں پر ایمان لانے کی نصیحت کی اور مرنے کے بعد بھی تمنا کی کہ کاش وہ لوگ مسلمان ہوجاتے، تاکہ اللہ کے عذاب سے بچ جاتے اور جنت کے مستحق بن جاتے۔