سورة يس - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تفسیر سورۃ یٰسین نام : سورت کی ابتدا ہی میں یہ لفظ آیا ہے، یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے صرف ایک آیت ﴿وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ﴾کے بارے میں بعض کا خیال ہے کہ یہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی ابن عباس اور عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ یہ سورت مکی ہے۔ فضیلت : صاحب محاسن التنزیل نے لکھا ہے کہ اس سورت کی فضیلت سے متعلق جتنی حدیثیں مروی ہیں، سب موضوع، باطل یا ضعیف ہیں، دیگر مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی کفار قریش کو کفر و شرک، انکار رسالت اور انکار آخرت کے انجام سے ڈرایا گیا ہے۔